ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ; پاکستان آج افتتاحی میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

Asia Cup T20; Pakistan to play opening match against Oman today

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے ’’رِنگ آف فائر‘‘ میں اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف میچ سے کرے گا

جسے نسبتاً آسان حریف تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ عمان کا پہلا ایشیا کپ ہے، جبکہ قومی ٹیم حالیہ سہ ملکی سیریز کی فتح کے بعد پر اعتماد اور بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔

میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے ٹاکرے سے قبل ایک وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور پاکستانی اسکواڈ میں ملٹی اسکلز کھلاڑی شامل ہیں۔

دوسری جانب عمان کے کپتان جدیندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا مقابلہ عمان سے نہیں ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کچھ بھی ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

READ  لاہور میں بجلی چوری کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں