لاہور میں بجلی چوری کیخلاف ایک اور بڑی کارروائی، 55 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری پکڑی گئی

Another major operation against electricity theft in Lahore

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی بجلی چوری پکڑ لی۔

پولیس نے ایکسیئن گلشن راوی اور ایس ڈی او کے ہمراہ بند روڈ پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی، جس دوران 55 لاکھ سے زائد مالیت کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ترجمان لیسکو نے بتایا کہ شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری میں بوگس میٹرز لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ انڈر گراؤنڈ کیبل بچھا کر دوسری فیکٹری کو بھی بجلی فراہم کی جارہی تھی۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ لیسکو ٹیموں نے غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز اپنی تحویل میں لے کر ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹکشن بل جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

READ  بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کا مؤثر طور پر دفاع کیا, سینیٹر فیصل جاوید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں