بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کا مؤثر طور پر دفاع کیا, سینیٹر فیصل جاوید

PTI founder effectively defended the honor of Prophet Muhammad at the United Nations, Senator Faisal Javed

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کے حق میں مؤثر آواز بلند کی، اور ان ہی کی کوششوں سے آج اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے خلاف دن مناتا ہے۔

فیصل جاوید نے یومِ آزادی کے اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار میں پورے خاندان کی تصاویر شامل تھیں لیکن قائداعظم کی تصویر غائب تھی، جو افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر اس لیے لائے ہیں تاکہ اس کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں اور حکومت کے اس رویے پر وضاحت درکار ہے کہ قائداعظم کو اشتہار سے کیوں نکالا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی وضاحت طلب کریں، کیونکہ اشتہار عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے شائع کیا گیا تھا۔

READ  مظفرگڑھ: کچے کے علاقے میں 11 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں