سیلاب متاثرین کے بلوں میں ایک ماہ کی رعایت ; وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت

One-month discount on bills for flood victims; Ministry of Finance instructed to contact IMF

وزیرِ اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں پر ایک ماہ کی رعایت کے لیے وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے

ذرائع کے مطابق یہ ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاگو ہوگا۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق نے متاثرہ اضلاع کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت ریلیف کا اعلان نہیں کیا۔ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ متاثرین کو BISP کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔

READ  سانحہ گل پلازہ: تکنیکی ٹیم کا آخری دورہ مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا عمل جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں