وزیرِ اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بلوں پر ایک ماہ کی رعایت کے لیے وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے
ذرائع کے مطابق یہ ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں لاگو ہوگا۔
دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق نے متاثرہ اضلاع کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت ریلیف کا اعلان نہیں کیا۔ وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ متاثرین کو BISP کے تحت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔





تبصرے بند ہیں