غزہ: اسرائیلی حملے میں 17 فلسطینی شہید

Gaza: 17 Palestinians martyred in Israeli attack

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 چھ سالہ جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو بمباری کا نشانہ بنے۔

گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 16 عمارتیں تباہ کی گئیں جن کے ملبے تلے 53 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوب کی طرف دھکیلنے کے لیے بھی بمباری جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 17 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔

READ  خوراک کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں