غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں 2 چھ سالہ جڑواں بچے بھی شامل ہیں جو بمباری کا نشانہ بنے۔
گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 16 عمارتیں تباہ کی گئیں جن کے ملبے تلے 53 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو جنوب کی طرف دھکیلنے کے لیے بھی بمباری جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 17 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 64 ہزار 871 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 64 ہزار 610 زخمی ہو چکے ہیں۔





تبصرے بند ہیں