آئی سی سی نےمیچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ICC rejects Pakistan's request to remove match referee

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کےمعاملے میں آئی سی سی کومیچ ریفری پائیکرافٹ کوایشیا کپ سےہٹانےکا مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کایہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نےبھارتی ٹیم کےکہنے پرایسا کیا۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

READ  نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں