ریاض: بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور

the colors of the Saudi and Pakistani flags

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں بلند وبالا عمارتوں کو سعودی عرب اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور کردیا گیا۔

عمارتوں پرپاکستان کا سبز، سفید ، ہلالی اور ستارے والا پرچم جگ مگ کررہا ہے، ساتھ ہی سعودی عرب کا سبز پرچم بھی جگمگا رہا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے شہریوں کی جانب سے اس عمل کو خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

READ  سعودیہ میں منشیات کی خرید وفروخت کے 2 مجرموں کو سزائے موت دے دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں