سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا

Gold prices rise again after falling

کراچی: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1700 روپےاضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 1458 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 3685 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔

READ  جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے سے 3 ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں