دو ریاستی حل امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

Two-state solution is the only path to peace

نیو یارک: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کو امن کا واحد راستہ قرار دے دیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے کہا فرانس کے صدر میکرون کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کوریاست تسلیم کیا۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ خطےمیں پائیدارامن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکا اعلان کیا۔

READ  جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں