امریکی صدر کا پروٹوکول، ٹریفک جام میں پھنسے فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کو فون گھما دیا

US President's protocol

نیویارک میں ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سڑکوں پر پھنس گئے۔ پولیس نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موٹرکیڈ کے لیے راستے بند کر رکھے تھے جس کی وجہ سے میکرون کی گاڑی بھی رک گئی۔

خبر رساں ادارے ‘ٹیلی گراف،کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میکرون کو اپنی گاڑی سے باہر نکل کر پولیس اہلکار سے بحث کرتے اور راستہ کھلوانے کا مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلکار نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ سڑکیں ٹرمپ کے صدارتی قافلے کے لیے بند کی گئی ہیں۔میکرون نے مزاحیہ انداز میں خود ٹرمپ کو فون بھی کیا اور کہا”ہیلو، میں سڑک پر انتظار کر رہا ہوں کیونکہ سب کچھ تمہارے لیے بند ہے،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔انتظار کے دوران میکرون نے مین ہیٹن کی سڑکوں پر پیدل چہل قدمی کی، راہگیروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ایک موقع پر ایک شخص نے انہیں سر پر بوسہ بھی دیا جس پر وہ ہنس پڑے۔

READ  نیویارک: جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں