بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت

Kashmiris protest outside UN General Assembly

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کےخطاب کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دفتر کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد فرینڈز آف کشمیر کے تحت کیا گیا جس دوران مختلف کشمیری رہنماؤں اور عوام سمیت سکھوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

کشمیریوں کے احتجاج کے دوران مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا اور بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا جس کے بعد وہ بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

READ  سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں