خضدار: فورسز کا فتنہ الہندوستان کیخلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

Forces conduct operation against Fitna-ul-Hindustan

خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 10 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے آئی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز اور امریکی ساختہ خودکار ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنادیا ہے۔

READ  اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 خوارج ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں