جنگل میں چمپینزیز کیساتھ رہنے والی حیوانی بقا کی علمبردار جین گوڈال انتقال کرگئیں

Jane Goodall, the animal survivalist

دنیا بھر میں حیوانی بقا کی نمایاں ترین علمبردار جین گوڈال انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جین گوڈال کی عمر 91 برس تھی، انہوں نے اپنی عمر کا بڑا حصہ جنگل میں چمپینزیز کے ساتھ رہ کر گزارا اور قدیم انسان کی ممکنہ عادات اور خصائل پر تحقیق کی تھی ۔

گڈال نے کئی کتابیں لکھیں جنہیں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا۔

دوسری جانب ان کے فیلڈ ورک پر کئی ڈاکیومینٹریز بھی بنائی گئیں، جین گوڈال کو ان کے کام نے مقبولیت بخشی اور لوگوں کو بھی چمپینز یز کے انسانوں سے ملتے جلتے رویوں کا علم ہوا۔

READ  جنگل میں 70 دن اکیلے گزارنے کا چیلنج اور لاکھوں روپے انعام، چینی شہری بازی لے گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں