مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہرگاڑی سے یہودیوں کوکچلنے والےملزم کی شناخت کرلی گئی

synagogue in Manchester identified

برطانوی شہر مانچسٹر میں یہودیوں کو گاڑی سےکچلنے والےملزم کو شناخت کرلیا گیا۔

گزشتہ روز برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ کے باہر گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی اور ایک سکیورٹی گارڈ پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

رائٹرز کے مطابق واقعہ یہودیوں کے مقدس ترین دن یوم کپورکے دوران پیش آیا تھا جس کے بعد مشتبہ حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے، 35 برس کا جہاد الشامعی نامی ملزم برٹش شہری نکلا، اس کا آبائی تعلق شام سے ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور رائٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ پولیس نے سیناگاگ کی حدود کے اندر ایک شخص کو گولی ماری جب کہ ایک اور شخص خون میں لت پت زمین پر پڑا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کی جانب سے اس حملے کو دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔

READ  102 ملین ڈالر کے زیورات، لوور میوزیم ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں