فلوریڈا کے ساحل سے لاکھوں ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

Treasure worth millions of dollars discovered

طویل عرصے سے گمشدہ ہسپانوی خزانہ بالآخر فلوریڈا کے ساحل سے دریافت ہوگیا۔اس خزانے کی مالیت 10 لاکھ ڈالر کے قریب ہے۔

ماہر غوطہ خوروں کو ’ٹریژر کوسٹ‘ نامی ساحل پر 1000 سے زائد چاندی اور سونے کے سکے دریافت کیے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ 1715 کو ڈوبنے والے جہاز میں بھیجے جانے والے یہ سکے بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں قائم ہسپانوی کالونیوں سے اکٹھا کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ جہاز پر جواہرات بھی موجود تھے۔

لیکن فلوٹیلا طوفان کی وجہ سے یہ جہاز ڈوب گیا تھا جس کی وجہ سے اس پر لدا قیمتی سامان بھی سمندر کی نذر ہوگیا تھا۔

READ  فرانسیسی ڈیئر ڈیول نے 16 مقامات پر بنجی جمپنگ کر کے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں