شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی

Explosion on railway track derails Jaffar Express coaches

شکارپور: گاؤں سلطان کوٹ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس متاثر ہوئی اور اس کے 4 مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جب کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو متاثرہ ریلوے ٹریک سے شواہد اکھا کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جب کہ مسافروں کو بسوں کے ذریعے بھیجنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق متاثرہ ٹریک کی مرمت کام شروع کردیا گیا ہے اور ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10گھنٹے تک لگ سکتے ہیں تاہم شام 5 بجےسے پہلے اس ٹریک پر کوئی ٹرین نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانےوالے دہشت گردوں کو جلد گرفتارکیا جائے۔

READ  بلوچستان: نوکنڈی سے سبی تک 400 ملین ڈالرکی لاگت سے ریلوے ٹریک اپ گریڈکرنےکا منصوبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں