کراچی: جناح اسپتال میں مریض کو آپریشن کیلئے 2 سال بعد کی تاریخ دیدی گئی

atient given 2 years for surgery at Jinnah Hospital

کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔

23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔

ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے لیے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے مریض علاج کے لیے جناح اسپتال لائے جاتے ہیں، مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔

READ  کراچی:گلستان جوہر سے فتنہ الخوارج کا مطلوب دہشت گرد دوست محمد گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں