ایک آئی فون نے برطانوی پولیس کو چوری شدہ فونز اسمگل کرنے والےگینگ تک پہنچا دیاث

An iPhone led British police to a gang smuggling stolen phones

چوری شدہ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف برطانیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے برطانیہ سے چوری شدہ موبائل فونز چین اسمگل کرنے والا انٹرنیشنل گینگ پکڑ لیا۔ اس انٹرنیشنل گینگ پر گزشتہ برس 40 ہزار فون چین اسمگل کرنے کا شبہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے 28 مقامات پر چھاپے مار کر 2 ہزار سے زائد چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلیے۔

پولیس کا خیال ہےکہ گینگ لندن سے چوری ہونے والے نصف سے زائد فون چین بھیجنے کا ذمہ دار ہو سکتا ہے۔

تحقیقات اس وقت شروع ہوئیں جب ایک شخص نے کرسمس کے موقع پر اپنا چوری شدہ آئی فون ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب ایک گودام میں ٹریس کیا۔ پولیس نےچھاپہ مارا توموبائل ایسے ڈبے سے ملا جس میں مزید 894 چوری شدہ فون موجود تھے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ یہ موبائل فونز ہانگ کانگ بھیجے جا رہے تھے۔

پولیس نے کارروائی کے دوران 2 افغان اور ایک بھارتی شہری کو بھی گرفتار کیا جن کی گاڑی اور گھروں سے 2 ہزار سے زائد موبائل فونز برآمد ہوئے۔

READ  بھارت: شوہر نے حاملہ پولیس کمانڈو بیوی کو سر پر ڈمبل مار کر قتل کر ڈالا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں