یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے: اسرائیلی وزیرخزانہ

Hamas must be destroyed

اسرائیلی وزیرخزانہ بیزلیل سموٹریچ نے کہا ہےکہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کردینا چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرخزانہ نے کہا کہ یرغمالیوں کی واپسی کے فوراً بعد اسرائیل کی ریاست حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے حقیقی تخفیف اسلحہ کے لیے اپنی پوری طاقت کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گی تاکہ یہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔

بیزلیل سموٹریچ نے کہا کہ غزہ جنگ کےخاتمےکے لیےحماس سے جنگ بندی کےحق میں ووٹ نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے امریکا کے مجوزہ غزہ امن معاہدےکے پہلے مرحلے پر اتفاق کرلیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی جب کہ اسرائیل اپنی فوج کا متفقہ لائن پر انخلا کرے گا۔

READ  اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی: ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں