برطانیہ کا شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان

Britain announces new passports with royal insignia

برطانیہ نے بادشاہ چارلس کے شاہی نشان والے نئے پاسپورٹس دسمبر سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دسمبر سے نئے پاسپورٹ جاری کرے گا، نئے پاسپورٹس پربادشاہ چارلس کا شاہی نشان نمایاں ہوگا جبکہ بادشاہ چارلس کے شاہی نشان میں "ٹیوڈر تاج” شامل ہوگا۔
برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن متعارف کرادیا ہے، نئے پاسپورٹس میں برطانیہ کے قدرتی مناظر شامل ہوں گے۔

دوسری جانب ملکہ الزبتھ کے نشان والے پاسپورٹس میعاد ختم ہونے تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں 2023 سے پاسپورٹس بادشاہ چارلس کے نام سے جاری ہو رہے ہیں

READ  گووندا کا پنڈت پوجا پاٹ کے 2 لاکھ لیتا ہے، میں کہتی ہوں خود دعا کرائیں؛ سنیتا آہوجا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں