سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو 1-5 سے شکست دے دی

Sultan of Johor Hockey Cup

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پہلے ہی کوارٹر میں برطانیہ نے تین گول کرکے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔ ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کرکے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں لے لیا۔

دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونیئر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

تھرڈ امپائر کی جانب سے ملنے والے پنالٹی اسٹروک پر بھی پاکستان ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی اور سفیان خان کی ہِٹ کو برطانیہ کے گول کیپر نے روک لیا۔

تیسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور آخری کوارٹر میں برطانیہ نے مزید 2گول کرکے جیت کو یقینی بنادیا۔

پاکستان ٹیم تیسرا میچ منگل کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلےگی۔

READ  دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں