سکولوں کی تعمیر و مرمت کیلئے مختص فنڈز واپس لے لئے گئے

Funds allocated for the construction

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز خطرناک قرار دی گئی سکول عمارتوں کی مرمت اور نئے کلاس رومز کی تعمیر کے لئے جاری کئے گئے تھے، تاہم حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ خزانہ نے ساڑھے 28 ارب روپے واپس لے لئے جبکہ باقی رقم بھی روک دی گئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کو رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 40 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی تھی، جس کا مقصد تعلیمی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا تھا، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں سکول عمارتیں بوسیدہ اور ناقابلِ استعمال ہو چکی ہیں۔

فنڈز کی واپسی کے بعد سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر اور خطرناک عمارتوں کی بحالی کا منصوبہ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے، جس سے ہزاروں طلبہ کے تعلیمی مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں کے لئے فنڈز درکار تھے، جس کی وجہ سے دیگر محکموں سے فنڈز واپس لئے گئے۔

READ  میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں