ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان پہلے ٹیسٹ سے باہر

Australian cricket team suffers major setback ahead of Ashes series

میلبرن: انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز سے قبل آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے وقت پر فٹ نہیں ہوں گے، پہلے ایشیز ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیاکے مطابق پیٹ کمنز نے رننگ کا آغاز کر دیا ہے، توقع ہے کہ وہ جلد بولنگ شروع کر دیں گے۔

پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

READ  پاکستان کرکٹ کے فروغ کیلیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ہاتھ پیر نہ باندھے جائیں، یونس خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں