امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مسترد کردیا

US Senate rejects Trump administration's tariffs on various countries

امریکی سینیٹ نے علامتی اقدام اٹھاتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد ٹیرف کو مستردکردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ کی جانب سے علامتی اقدام کرتے ہوئے قرارداد پاس کی گئی تاہم اس قرارداد پر عمل لازم نہیں۔

تمام ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کے خلاف ووٹ دیا اور مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے 4 اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔

اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کے خلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

READ  امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں