خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Khyber Pakhtunkhwa's new cabinet takes oath

پشاور: خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اسپیکرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔

خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔

تقریب میں کے پی کابینہ میں شامل 10 صوبائی وزراء نےحلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےصوبائی وزراء سے حلف لیا۔

صوبائی وزرا میں میناخان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی،عاقب اللہ ، ارشد ایوب خان،امجدعلی، خلیق الرحمان،ریاض خان اور فخرجہاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزریراعلیٰ کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی ہیں۔

READ  خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر نئی تعمیرات روکنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں