فرانس : سیاحتی جزیرے پر ایک شخص نے گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی، 5 افراد زخمی

Man drives car into pedestrians and cyclists on tourist island

فرانس کے مغربی ساحل سے دور واقع سیاحتی جزیرے اولیرون پر ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

حکام کے مطابق 35 سالہ مقامی شخص نے جان بوجھ کر لوگوں پر گاڑی چڑھائی اور بعد میں گاڑی کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جزیرے کے 2 دیہاتوں میں گاڑی چلا کر متعدد لوگوں کو ٹکر ماری۔ اسے قتل کی کوشش کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:45 پر پیش آیا اور 35 منٹ تک جاری رہا۔

فرانسیسی وزیرِ داخلہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا گاڑی میں گیس سلنڈر موجود تھے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کا پولیس کے ریکارڈ میں چھوٹے جرائم کا اندراج ہے، تاہم وہ کسی شدت پسند تنظیم یا انتہا پسندی کے شبے میں کبھی زیرِ تفتیش نہیں رہا۔

حکام کے مطابق شدید زخمیوں میں ایک 22 سالہ خاتون شامل ہے جو متعدد چوٹوں کا شکار ہوئی جبکہ دوسرا 69 سالہ سائیکل سوار ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ کئی دوسرے لوگ جسمانی طور پر محفوظ رہے مگر انہوں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا، جس کے باعث وہ نفسیاتی طور پر شدید متاثر ہیں۔

READ  ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں