بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذکردی گئی

Section 144 imposed in Balochistan for one month

کوئٹہ: بلوچستان میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ دفعہ 144 کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث لگائی گئی ہے۔

READ  کوئٹہ: مضر صحت آئسکریم کھانے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت غیر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں