وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران ٹرمپ کے سامنے کھڑا شخص اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا

A man standing in front of Trump suddenly fainted

وائٹ ہاؤس میں ادویات اور ہیلتھ کیئر سے متعلق تقریب کے دوران ایک شخص اچانک بے ہوش ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سامنے حکومتی نمائندوں اور ہیلتھ کیئر ایگزیکٹوز کے ساتھ کھڑے شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور چند لمحوں بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے۔

تقریب میں شریک دیگر افراد نے فوراً متاثرہ شخص کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران کرسی پر بیٹھے صدر ٹرمپ بھی فوراً کھڑے ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص ہیلتھ کیئر کمپنی کے نمائندے تھے۔

امریکی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ متعلقہ شخص بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے شرکاکو یقین دلایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد اوول آفس میں موجود میڈیا کے نمائندوں کو عارضی طور پر کمرے سے باہر نکالا گیا۔

READ  امریکی ملک سرینام میں افسوسناک واقعہ، ایک شخص نے اپنے بچوں سمیت 9 افراد کی جان لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں