وائٹ ہاؤس میں ادویات اور ہیلتھ کیئر سے متعلق تقریب کے دوران ایک شخص اچانک بے ہوش ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ سامنے حکومتی نمائندوں اور ہیلتھ کیئر ایگزیکٹوز کے ساتھ کھڑے شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور چند لمحوں بعد ہی وہ بے ہوش ہوگئے۔
تقریب میں شریک دیگر افراد نے فوراً متاثرہ شخص کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران کرسی پر بیٹھے صدر ٹرمپ بھی فوراً کھڑے ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ شخص کو طبی امداد فراہم کی۔ متاثرہ شخص ہیلتھ کیئر کمپنی کے نمائندے تھے۔
امریکی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ متعلقہ شخص بالکل ٹھیک ہے اور انہوں نے شرکاکو یقین دلایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے بعد اوول آفس میں موجود میڈیا کے نمائندوں کو عارضی طور پر کمرے سے باہر نکالا گیا۔





تبصرے بند ہیں