اٹلی کے فیشن برانڈ نے معمولی سیفٹی پن لاکھوں روپے میں فروخت کیلئے پیش کردی

Italian fashion brand offers modest safety pins for sale

اطالوی فیشن برانڈ پراڈا نے 775 ڈالر (2 لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے) کی سیفٹی پن متعارف کرا کر ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔

’قروشیے سیفٹی پِن بروچ‘ نامی پیتل سے بنا یہ سیفٹی پِن رنگین قروشیے میں لپٹا ہے جس پر پراڈا کا ایک چھوٹا سا تکون لوگو لگا ہے۔

200 سے 250 روپے کے درمیان سیفٹی پن کا پیکٹ خریدنے والے صارفین کو جب پراڈا کے تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار روپے کی سیفٹی پن سے متعلق معلوم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا۔

ایک صارف نے لکھا ’کیا برانڈز اس موقع پر ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں؟‘

ایک صارف کا کہنا تھا یہ قروشیے ان کی دادی نے یہ ٹی وی پر ساس بہو کے ڈرامے دیکھتے ہوئے بناتی تھیں۔‘
اس متعلق ناقدین کا کہنا تھا کہ ’لگژری ایزنشیلز‘ کا رجحان بتاتا ہے کہ کس طرح فیشن ہاؤسز کے پاس نئے خیالات کا فقدان ہو رہا ہے۔

ایک فیشن بلاگر کا کہنا تھا کہ یہ تخیلاتی نہیں بلکہ احمقانہ عمل ہے۔

READ  چور نے نشے میں ہونے کا بہانہ بنا کر اسٹور کا چوری شدہ سامان واپس کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں