جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہنگامہ، 31 افراد ہلاک

31 dead in prison riot in Ecuador

جنوبی امریکی ملک ایکواڈورکی جیل میں ہونے والے ہنگاموں میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈورکی مچالا جیل میں صبح کے وقت ہنگامے ہوئے جس میں اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ اس دوران 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنگاموں کے بعد مچالا جیل سے 27 افراد کی لاشیں ملیں جن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام جیل میں ہونے والے اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ ہلاک ہونے والوں کی موت کی وجوہات کے بارے میں مزید پتا لگایا جائے۔

READ  حوثی حملے: سعودی عرب نے ’ڈیووس ان ڈیزرٹ کانفرنس‘ 2026ء ملتوی کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں