ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی

Trump threatens to sue British Broadcasting Corporation for $1 billion

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستاویزی فلم میں ان کی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی دیدی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ارب ڈالر ہرجانے کی قانونی کارروائی کرنےکا کہا اور بی بی سی کو دستاویزی فلم ہٹانے اور معافی کے لیے جمعے تک کا وقت دیا تھا۔

امریکی صدر کے وکیل نے بی بی سی سے کہا ہے کہ وہ جھوٹے، ہتک آمیز، تحقیر آمیز اور اشتعال انگیز بیانات واپس لے اور معافی مانگے یا ایک ارب ڈالر ہرجانے کے لیے قانونی کارروائی کا سامنا کرے۔

بی بی سی کے چیئرمین نے آج صدر ٹرمپ کی تقریر کی ایڈیٹنگ پر معذرت کی ہے، اس معاملے پر گزشتہ روز بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفیٰ بھی ہو چکے ہیں۔

دستاویز ی فلم میں 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ یوں لگا جیسے وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہوں کہ وہ ان کے ساتھ کیپٹل ہل کی جانب مارچ کریں اور ’شدید مزاحمت‘ کریں۔

ایڈیٹ شدہ پرو گرام گزشتہ سال امریکی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کیا گیا تھا۔

READ  ٹرمپ نے بی بی سی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں