بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے دہلی کار دھماکےکی تحقیقات پر سوالات اٹھا دیے

Indian opposition party Congress raises questions

کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے ایچ ڈی راگناتھ نے دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر مودی حکومت پر سوالات اٹھا دیے۔

راگناتھ نے کہا کہ کار میں سی این جی سلنڈر دھماکےکی جگہ پر وزیر داخلہ کا دورہ غیر متوقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ امونیم نائٹریٹ کی باقیات کی تحقیقات غلط طریقے سے کی گئی کیونکہ اس علاقے کو سیل نہیں کیا گیا تھا۔

راگناتھ نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی میں سی سی ٹی وی کی وسیع نگرانی ہے تو کئی گھنٹے بعد بھی کار سے متعلق معلومات جاری کیوں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مودی سرکار سے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

READ  ویڈیو: ڈیم پر کرتب دکھانے والا شخص پانی میں بہہ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں