امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاون ختم کرنے کیلئے بل سینیٹ سے منظور

Senate passes bill to end longest government shutdown in US history

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لیے سینیٹ نے بل کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد 41 دن تک جاری رہنے والے شٹ ڈاؤن کے خاتمے اور حکومت چلنے کے درواذے کُھل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 40 ووٹ آئے جن میں سے اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 اراکین نے بھی بل کی حمایت کی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سالانہ اخراجاتی بل کی ایوان نمائندگان سے حتمی منظوری ہونا ابھی باقی ہے، جہاں حکمران جماعت ری پبلکن کا کنٹرول ہے۔

رپورٹ کے مطابق 41 روز سے جاری شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں سرکاری ملازمین بنا تنخواہ کام کر رہے ہیں، خوراک کی امداد معطل اور ملکی فضائی سفر بری طرح متاثر ہے۔

READ  دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالر مالیت کے ہیرے اصل مالک کو واپس دلوا دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں