سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالدبن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں

Saudi Princess Wafa bint Bandar bin Khalid bin Abdulaziz Al Saud has passed away.

ریاض: سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔

ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے۔

ایوان شاہی نے متوفیہ کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

READ  سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے نفاذ کے مطالبے کی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں