عدالتی حکم پر مسلسل غیر حاضری، علیمہ خان کے نویں مرتبہ وارنٹ جاری

Aleema Khan issued warrant for ninth time for continuous

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے نویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
علیمہ خان کی عدم پیشی پر عدالت نے نویں مرتبہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے اور انہیں گرفتار کرکے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے اور ان پر جھلاؤگھیراؤ، کارکنان کوپُرتشدد احتجاج پر اکسانے اورکارسرکارمیں مداخلت کا الزام ہے۔

READ  لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں