امیتابھ بچن دھرمیندر کی اسپتال سے لیک ہونیوالی ویڈیو پر شدید برہم ہوگئے

بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی اسپتال کے کمرے سے بنائی گئی ویڈیو لیک ہونے پر پھٹ پڑے۔

بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں نشر کیے جانے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھرمیندر کی اسپتال میں موجودگی کی ایک ویڈیو لیک ہوئی جس میں دھرمیندر کو اسپتال کے بیڈ پر انتہائی نازک حالت میں دیکھا گیا جب کہ ان کے بیڈ کے پاس ہی ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور ، اداکار سنی دیول اور بوبی دیول بھی انتہائی افسردگی کی حالت میں موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لیک ویڈیو دھرمیندر کے اہل خانہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لیک ویڈیو پر شدیدغصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کوئی اخلاقیات موجود نہیں، نا ہی ذمہ داری کا احساس ہے، اس نازک لمحے کا خیال کیے بغیر محض ذاتی فائدے کیلئے‘۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لیک ویڈیو کیلئے ناقابل نفرت کا لفظ بھی بار بار استعمال کیا۔

دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں
حال ہی میں بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بعد ازاں سنی دیول بھی اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے تھے اس موقع پر سنی دیول نے غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر سوال کیا تھاکہ ’ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں ؟’اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی‘!

READ  سلمان خان کو اسکول سے کیوں نکالا گیا تھا؟ دبنگ اداکار نے سارا قصہ سنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں