پنجاب کی صوبائی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت اہم سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ اتوار کے روز لاہور میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنی بیٹی کی شادی کی تصاویر خود فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شادی کی تقریب میں شرکت کر کے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے مریم نواز شریف سے دولہا کا تعارف بھی کروایا۔
مریم نواز کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان سمیت دیگر سیاسی و سرکاری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے بھی نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔






تبصرے بند ہیں