اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 بچے شہید کردیے، غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد

Israeli forces martyr 2 children in the West Bank

اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج نے آج پھر غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس میں فضائی حملے کردیے ، توپ خانے سے گولا باری کی گئی۔

قابض فوج نے مغربی کنارے میں بھی 2 بچوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا، اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔

مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو نازک قرار دیدیا۔ انہوں نے مکمل امن کے لیے معاہدے کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔

دوسری جانب غزہ میں اجتماعی قبر سے 51 لاشیں ملی ہیں ، خان یونس سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد کرلی گئی جو آج اسرائیل کے حوالے کی جائے گی ۔

غزہ کی سول ڈیفنس ادارےکے ترجمان نےکہا کہ اب بھی درجنوں خاندان تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی لاشیں تاحال نہیں نکالی جاسکیں۔

سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ شدید تباہی اور محدود مشینری کے باعث ریسکیو ٹیموں کو ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

READ  روس یوکرین کشیدگی: فضائی خلاف ورزی پر پولینڈ نے روسی ڈرون طیارے مار گرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں