جرمن شہر ہیمبرگ کےسیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

Wild polio virus detected in sewage in Hamburg

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جرمن حکام کے مطابق شمالی شہر ہمبرگ کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی پرماہرین کی ٹیم بناکر مزید نمونے لینے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

جرمن وزارتِ صحت کے مطابق اب تک پولیو کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے، جرمنی میں 30 سال پہلے آخری وائلڈ پولیو وائرس کا کیس ملا تھا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرمنی میں 2021 سے ماحولیاتی نمونے لینے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

READ  پیرو کی صدر دینا بولوارٹے کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں