روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

Russia attacks Ukraine with 430 drones and 18 missiles

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے 430 ڈرون اور 18 میزائلوں سے دارالحکومت کیف کو نشانا بنایا، انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ان حملوں میں شہری آبادی ، عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی حکام نے روس کے بہت سارے ڈرونز اور میزائل مار گرانے کا دعویٰ کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ڈرونز اور میزائل حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق کیف پر روسی حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دوسری جانب روس نے ایک بار پھر نیٹو کو یوکرین جنگ میں شامل ہونے سے خبردا رکردیا۔

روس نے کہا ہےکہ یوکرین کے خلاف میزائل اور ڈرون حملوں کی روشنی میں نیٹو کو محتاط رہنا چاہیے ۔ روسی حکام کے مطابق براہ راست مداخلت روس نیٹو تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

READ  اسپین کا روس کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں