ویڈیو: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا ملکی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد اور برہمی کا اظہار

Indian Chief of Defense Staff expresses

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے وقت پر معاہدے پورے نہ کرنے پر اپنے ملک کی دفاعی صنعت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدم اعتماد ظاہر کیا۔

ایک تقریب سے خطاب میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا کہ آپ معاہدہ کرکے وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے، آپ کو مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا کیونکہ اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

جنرل انیل چوہان نے کہا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اورحب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یکطرفہ عمل نہیں، صنعت کو صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا مزید کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں مگر یہ حقیقت نہیں ہے، اور اگر قیمت کی بات کی جائے تو بین الاقوامی معیار کے اعتبار سے ان کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔

READ  ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد کیٹیگریز میں ویزوں کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں