رحیم یار خان میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

oil tanker catches fire in Rahim Yar Khan

رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افرد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا اور ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

READ  رحیم یارخان: سگریٹ پیتے وقت شعلہ کپڑوں پر گرنے سے سگریٹ نوش شخص بری طرح جھلس گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں