لاس اینجلس (21 نومبر 2025): معروف ہالی وڈ اسٹار ڈوین جانسن کی فلم ’جمانجی 3‘ کی پہلی جھلک سامنے آنے سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمانجی فرنچائز کی تیسری پیشکش کی پروڈکشن کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا جس میں ڈوین جانسن سمیت پرانی کاسٹ شامل ہے۔
پہلی جھلک میں کاسٹ کے ارکان اپنے مخصوص لباس میں نظر آ رہے ہیں جن میں کیون ہارٹ، ڈوین جانسن، کیرن گلن اور جیک بلیک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی جھلک منظرِ عام پر آنے سے قبل ڈوین جانسن نے یونیورسل اسٹوڈیوز سے ایک بیک اسٹج ویڈیو شیئر کی تھی اور اپنے مداحوں کو حیران کن پیغام دیا تھا۔
ہالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ جمانجی کے پہلے دن کی تھوڑی سی جوش و خروش، لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، مجھے نہیں یاد کہ میں نے لاس اینجلس میں آخری بار کب فلم شوٹ کی تھی اس لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پروڈکشن کو واپس اپنے گھر لاس اینجلس لے کر آ رہا ہوں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا کردار آئندہ فلم میں ایک ہار پہنے گا جس میں اصل 1995 کی جمانجی فلم کا ڈائس (نمبر والی گیند) شامل ہوگا۔
فرنچائز کی پہلی فلم 2017 میں ’جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور دوسری پیشکش 2019 میں ’جمانجی: دی نیکسٹ لیول‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی جو 1995 کی فرنچائز کو دوبارہ زندہ کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ہدایت کار جیک کاسڈن اس نئی پیشکش میں واپس آ رہے ہیں اور اسکرپٹ مشترکہ طور پر جیف پنکنیئر اور اسکاٹ روزنبرگ کے ساتھ لکھ رہے ہیں۔
فلم 11 دسمبر 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔






تبصرے بند ہیں