کراچی: خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودسوزی کرلی

A citizen actually committed suicide

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا خواب دیکھ کر، حقیقت میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی تھانے کی حدود قصبہ موڑ شہزاد سنیما کے قریب گھر میں 60 سالہ اللہ رکھا آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شدید جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن یوسف مہر نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ 10 روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔

متوفی کی سالی نے پولیس کو بتایا کہ اللہ رکھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ 3 روز سے خواب میں دیکھ رہا تھا کہ اس نے خو د پر تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی، جس کے سبب وہ انتہائی پریشان بھی تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑکا اور خود کو آگ لگا دی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی تاہم پولیس واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

READ  قومی ائیرلائن کی ائیرکرافٹ انجینئرز کو مذاکرات کی پیشکش، انجینئرز کی کلیئرنس پر ضروری پروازیں روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں