ٹوکیو کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے سب سے بڑے شہر کا اعزاز ایک مسلم ملک کے دارالحکومت کے نام

the world's largest city

اب تک ٹوکیو کو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر قرار جاتا تھا۔

مگر اب یہ اعزاز ایک مسلم ملک کے دارالحکومت نے اپنے نام کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ اب دنیا کا سب سے بڑا شہر بن گیا ہے جس کی آبادی 4 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

2000 میں ٹوکیو دنیا کا سب سے بڑا شہر بنا تھا مگر گزشتہ 25 برسوں کے دوران وہاں آبادی میں اضافے کی شرح گھٹ گئی اور اب وہ پہلے سے تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکا ہے جس کی آبادی 3 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے معاشیات و سماجی امور کے پاپولیشن ڈویژن کی رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا۔

ٹوکیو کی آبادی ابھی 3 کروڑ 30 لاکھ ہے جبکہ چوتھے اور 5 ویں نمبر پر بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور چین کا شہر شنگھائی ہے جن کی آبادی 3، 3 کروڑ ہے۔

چین کا ہی ایک اور شہر گوانگزو چھٹے نمبر پر موجود ہے جس کی آبادی 2 کروڑ 80 لاکھ ہوچکی ہے۔

مصر کا شہر قاہرہ 2 کروڑ 60 لاکھ آبادی کے ساتھ 7 ویں نمبر موجود ہے۔

فلپائن کا شہر منیلا ڈھائی کروڑ آبادی کے ساتھ 8 ویں، بھارتی شہر کولکتہ 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ 9 ویں جبکہ جنوبی کورین شہر سیئول 2 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر رہا۔

عالمی ادارے کے مطابق توقع ہے کہ 2050 تک ڈھاکا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا جبکہ ٹوکیو کی آبادی اگلے 25 برسوں میں مزید گھٹ جائے گی۔

READ  امریکی ناکہ بندی سے ایران کی تجارت معطل، چاہ بہار میں 20 سےزائد جہاز پھنس گئے: سینٹکام

تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے 10 میں سے 9 شہر ایشیا میں موجود ہیں اور قاہرہ اس فہرست میں شامل واحد ایسا شہر ہے جو ایشیا کا حصہ نہیں۔

جکارتہ میں ٹریفک جام، فضائی آلودگی اور سیلاب جیسے مسائل کافی عام ہیں۔

اسی وجہ سے انڈونیشین حکومت نے 2019 میں اعلان کیا گیا تھا کہ جاوا آئی لینڈ کے علاقے Borneo میں نیا دارالحکومت تعمیر کیا جائے گا۔

مگر ابھی اس منصوبے پر کام جاری ہے اور سرمائے کی کمی کے باعث وہ تاخیر کا شکار ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں دنیا کی 8 ارب 20 کروڑ آبادی میں سے 45 فیصد افراد شہروں میں مقیم ہیں۔

اسی طرح 1975 میں ایک کروڑ یا اس سے زائد آبادی والے شہروں کی تعداد محض 8 تھی جو اب بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔

ان میں سے 19 شہر ایشیا میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں