برطانوی حکومت کا کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

British government's decision to increase the minimum wage

برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، اطلاق آئندہ برس اپریل سے ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ورکرز کی تنخواہ 4.1 فیصد اضافے کے ساتھ 12.71 پاونڈ فی گھنٹہ جبکہ 18 سے 20 برس کی عمر والے ورکرز کی تنخواہ 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاونڈ فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

اسی طرح حکومت نے 16 اور 17 برس کے نوجوانوں کی تنخواہ 6 فیصد اضافے کے ساتھ 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی چانسلر کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ ‘میں جانتی ہوں کہ روز مرہ کے اخراجات کام کرنے والے افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اب بھی گزارا کرنے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں اسی لیے یہ تبدیلی لازمی ہے’۔

برطانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے لاکھوں ورکرز مستفید ہوں گے۔

READ  برطانوی اداکارہ نے طلاق کے بعد شوہر کے قریبی دوست کو جیون ساتھی چُن لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں