افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی: ٹرمپ کی تصدیق

Female National Guard member injured in Afghan shooting dies

امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اس وقت اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، ٹرمپ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کررہے ہیں لیکن غیر قانونی تارکین وطن یہاں آکر مشکلات پیدا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا جس کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ کے نام سے ہوئی۔

افغان شہری رحمان اللہ لکنوال 2021 میں بائیڈن کے دور صدارت میں امریکا آیا تھا۔

READ  پیوٹن یوکرین سےجنگ کے خاتمے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں: ٹرمپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں